صاحب اقبال
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - اقبال مند، با اقبال، خوش نصیب، خوش قسمت۔ اس کے چہرے ہی کے رہتا ہے مقابل شب و روز دیکھنا آئینہ بھی صاحب اقبال ہے کیا ( ١٨٢٤ء، دیوان مصحفی (انتخاب رامپور) ٢٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'اقبال' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔